اوپن یونیورسٹی پرائیویٹ طلبا کو بھرپور تعلیمی مواقع فراہم کر رہی ہے: ریجنل ڈائریکٹر

ساہیوال (بیورورپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میٹرک سے پی ایچ ڈی تک لاکھوں نوجوانوں کو گھر بیٹھے تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے تا کہ ایسے نوجوان جو کسی وجہ سے ریگولر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے وہ بھی اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔معیاری تعلیم کی فراہمی میں یونیورسٹی کے ٹیوٹرز کا اہم کردار ہے او ر انہیں چاہیے کہ وہ طلباو طالبات کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کی مناسب تربیت پر بھی زور دیں تا کہ انہیں معاشرے کا با مقصد شہری بنایا جاسکے۔ انہوں نے ٹیوٹرز پر زور دیا کہ وہ مطالعاتی میٹنگز کا باقاعدگی سے انعقاد کریں تا کہ طلبا و طالبات کی مناسب رہنمائی ہو سکے اور وہ اپنی مشقیں زیادہ بہتر لکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے ساتھ کام کرنا ٹیوٹرز کیلئے اعزاز کی بات ہے اور یونیورسٹی نے ان کی صلاحیتوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کی جانی چاہیے۔انہوں نے یونیورسٹی کے مرتب کردہ نظام اوقات پر سختی سے پابندی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں