این اے 147، تحریک لبیک کے امیدوار کے خلاف مقدمہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 147کے امیدوار سمیت 72 کس کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 86/6-R میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدوار این اے 147خالد صدیق کمیانہ ودیگر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شار ع عام بند کرکے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرتے ہوئے جلسہ کیا اور دفعہ144کی خلاف ورزی کی جس پر تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے خالد صدیق کمیانہ سمیت72 کس کے خلاف زیر دفعات 341/188 اور 6پنجاب ساؤنڈ سسٹم کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ یاد رہے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں خالد کمیانہ سمیت درج ہونے والا یہ تیسر ا مقدمہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں