ساہیوال، پولیس عوامی خدمت گار بن کر کام کرے: ڈی پی او

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے کہاہے کہ پولیس کا خون اور گولی کارشتہ ہے۔ مجھے سب سے زیادہ عزیز رینک کانسٹیبل کاہے۔ کسی برانچ کی اہمیت دوسری برانچ سے کم نہیں۔ماتحت کو عزت دیں اور بوقت ضرورت اس کی سرزنش کریں جس کی گردن میں سریاہے وہ مجھے نکالنا آتاہے۔ وہ یہاں اپنے میٹنگ روم میں مختلف دفتری برانچوں کے انچارجز ود یگراہل کاروں کے اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں کسی کی کرپشن کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہوتو مجھے کال کرسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ میری اوپن ڈور پالیسی ہے۔ دفتر والوں کو فیلڈ والے اچھا نہیں سمجھتے ہم سب سول سرونٹ ہیں حکومت عوام سے ٹیکس لیکر تنخواہیں دیتی ہے۔ فورس اور ملک کیلئے یہ رویے اچھے نہیں‘کسی سائل کی امید ٹوٹنی نہیں چاہیے۔ لوگوں کو تھوڑا اعتماد دینگے تو وہ مجھے فون کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے آسان کام سزا دیناہے ایک خوف کا ماحول پیدا کرنیکی کوئی ضرورت نہیں۔ڈاک کی بروقت ترسیل ہماری کامیابی ہے اگر ڈاک بروقت نہیں پہنچتی تو ڈی پی او ہی اس کاذمہ دار ہے۔ عزت کے معاملے میں پارٹنر زہیں بے عزتی کے معاملے میں پارٹنر نہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وقت کی پابندی ضروری ہے صبح 9بجے سے قبل حاضری چاہیے۔دفتری اوقات میں دفتر سے بغیر اجازت باہر کوئی نہ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں