ساہیوال، شہریوں کو مضر صحت کھانا کھلایا جانے لگا

ساہیوال(بیورورپورٹ) سڑکوں کے کنارے پر ہوٹل اور کھانے پینے کی اشیاء کی کھلے عام تیاری‘ گردو غبار سے کھانے پینے کی اشیاء مضر رساں‘مجموعی انسانی صحت مفادات کے حوالہ انتظامیہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے موثر اقدامات کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مزدور پلی‘ ریلوے روڈ‘دیپالپوربازار‘فرید ٹاؤن روڈ‘ نورشاہ روڈ ودیگر علاقوں میں ہوٹلوں اور تکہ کباب ودیگر اشیائے خورونوش تیار کرنے والے مراکز سڑک کے کناروں پر قائم ہونے اور اشیاء کی کھلے عام تیاری سے کھانے پینے کی اشیاء مضر رساں اور زہر آلو د گردو وغبار سے آلودہ اور استعمال ہونے سے انسانی صحت پر بدترین اثرا ت مرتب ہو رہے ہیں۔ شہری ان مراکز پر کھانے پینے کی اشیاء انہی مقامات اور سڑکوں کے کناروں پر لگی ہوئی کرسی میزوں پر بیٹھ کر کھاتے پیتے ہیں جوکہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے اوربالخصوص بارشوں کے بعد سڑکوں پر ٹریفک آمدورفت سے اڑنے والی دھول انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اس صورتحا ل کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں