ساہیوال میں چوری کے واقعات، نقدی اور زیورات چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچور ی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی‘ طلائی زیورات‘موبائل فون‘موٹرسائیکل وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات 65A/G-Dمیں ہو ئی یہاں مجاہد علی اپنے دوستوں زاہد اور ریاض کے ہمراہ شہر سے واپس موٹرسائیکل پر گھرآرہاتھا کہ راستے میں 4 نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور اسلحہ کے زورپر موبائل فون ونقدی 45ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوں شاد مان ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے محمد احمد خان کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور زیورات وغیرہ مالیتی 1لاکھ38ہزارروپے‘ 97/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے محمد عامر کی موٹرسائیکل نمبری4822/SLMمالیتی 30ہزاررو پے اینگروفوڈکے باہر سے اور 84/5-Lمیں ارشاد وغیرہ5ملزمان نے زینب فردوس کے مکان کی چھت پھاڑ کر نقدی و طلائی زیورات مالیتی 11ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں