ساہیوال پولیس نے متعدد اشتہاری ملزم گرفتار کیے: ڈی پی او

ساہیوال(ایس این این )پولیس کا جنرل ہولڈ اپ کے دوران بھرپورایکشن‘ریکارڈ یافتہ سمیت اشتہاری اور دیگرملزمان گرفتار‘ 20لیٹرشراب‘6پسٹل برآمد‘23 موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب کے ہدایت پر ضلع ساہیوال پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران بھاری نفری کے ہمراہ شہری تھانوں کے داخلی و خارجی راستوں ودیگر مقامات پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی اورمشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی اور دوران چیکنگ 2بی کیٹگری اشتہاری مجرمان‘ایک جرائم پیشہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتارکرکے 20لیٹرشراب اور 6ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمدکرکے انہیں گرفتارکیا گیا جبکہ 23موٹرسائیکلیں کاغذات نہ ہونے پر قبضہ میں لیکر تھانوں میں بند کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشرمیکن کے مطابق جنرل ہولڈ اپ کا مقصد لاء ان آرڈر کا قیام اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا کر قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں