ساہیوال، مختلف وارداتوں میں 33لاکھ سے زائد کی رقم چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے 33لاکھ 18ہزار روپے مالیت کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ کاراور 2گائیں لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 108/9-Lمیں ہوئی یہاں 5نامعلوم ملزمان دیوار پھلانگ کر کاشتکار اللہ دتہ کے گھرکے اندر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر نقدی‘ طلائی زیورات اور چاندی کل مالیتی 4لاکھ 18ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں نواحی گاؤں 135/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے اختر علی کی کار نمبری 378/LEA مالیتی 6لاکھ روپے ہوٹل کے باہر سے‘بلال کالونی میں نامعلوم ملزمان نے ناصر حسین کے گھر کے تالے توڑ کر کمرے سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی 19لاکھ اور 5نامعلوم ملزمان نے عمرحیات کے گھر کے باہر سے 2گائیں مالیتی 4لاکھ روپے چرالیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں