نواز شریف کو 10 سال اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا

اسلام آباد(ایس این این) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال قید کی سزا سنا دی. باربار التوا کے بعد 5 ویں بار فریقین کو بلا کر بند کمرے میں فیصلہ سنایا گیا. نواز شریف کی صاحبزادی کو 7 سال قید اور کیپٹن صفدر کو 1 سال قید سنائی گئی ہے. عدالت نے نواز شریف کو آٹھ ملین جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی. مریم نواز کو دو بلین جرمانے کی سزا بھی دی گئی. عدالت کے مطابق ایون فیلڈ کے اپارٹمنٹس 1993 سے شریف فیملی کی ملکیت تھے.عدالت نے ان اپارٹمنٹس کی قرقی کے احکامات بھی جاری کیے.جے آئی ٹی اور عدالت کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کرنے پر مریم نواز کو ایک سال مزید قید کی سزا بھگتنا ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں