راجہ ظفرالحق کی رپورٹ فوری طور پر عام کی جائے:‌پیر منور شاہ

ساہیوال(ایس این این) ناموس رسالت ختم نبوت محاذ کے راہنما سجادہ نشین علی پور سیداں شریف پیر سید منور حسین شاہ ، میاں عبدالخالق سجادہ ، پیر سید عنایت شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فوری طور پر عوام کے سامنے لایا جائے اور ان عناصر کے چہرے عوام کے سامنے لائے جائیں جنہوں نے عقیدہ ختم نبوت پر ناپاک حملے کی سازش کی۔ ختم نبوت متحدہ محاذ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت بیس کروڑ عوام کی عقیدت اور ایمان کا حصہ ہے، اس پرحملہ پاکستانیوں اور آئین پر حملے کے مترادف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خود قدرت نے نواز شریف جیسے طاقتور حکمران کو سزا دی اور آج انہیں توہین عقیدہ ختم نبوت کے نتیجے میں پاکستان میں قدم تک رکھنے کی اجازت نہیں مل رہی۔ یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ توہین رسالت کی کوشش کرنے والوں کو پاکستان کیا پوری دنیا اور آخرت میں بھی پناہ نہیں ملے گی،نواز شریف کے تمام گناہ معاف ہوسکتے ہیں لیکن عقیدہ ختم نبوت پر ناپاک حملہ پر مسلمان کیا اللہ بھی انہیں معاف نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں