ساہیوال، بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ) بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار‘ملزم سے 2120گرام چرس برآمد‘ملزم گرفتار۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم کے بعد تھانہ یوسف والا کے ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار ورک نے ایک اطلاع پر 58/5-Lمیں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش نور احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2120گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف تھانہ یوسف والا میں ابتک 6‘ تھانہ فتح شیر میں 2 اور تھانہ غازی آباد میں منشیات‘چوری اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی شاندار کارکردگی پر غلام مبشر میکن نے انہیں انعام دینے کااعلان کیاہے۔پولیس تھانہ یوسف والا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں