ساہیوال، مون سون کی بارشوں سے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ساہیوال (بیور ورپورٹ) مون سون کی بارشوں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار‘ منظور نظر ٹھیکیداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا‘ناقص مٹیریل کے استعمال سے سڑکوں میں کھڈے بن گئے‘ شہریوں کی وہیکلز خراب ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا پانی سڑک پر مسلسل کھڑا رہنے سے سڑکوں میں کھڈے بن گئے ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن کے ادوار میں ایم پی ایز اور ایم این ایز نے اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیئے جنہوں نے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا جس کے باعث مون سون کی 2/3بارشوں سے ہی سڑکیں ٹوٹنے لگی ہیں مختلف علاقوں اور بازاروں میں سڑکیں بیٹھ گئی ہیں اور سڑک کنارے لگی اینٹوں والی جگہ بھی بیٹھ چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ سڑک میں کھڈے بننے سے راہگیروں کی وہیکلز بھی پنکچر ز اور خراب ہورہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامناہے۔ انہوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر سے سڑکوں کی دوبارہ مرمت کروانے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں