ساہیوال، بین الاضلاعی ”ڈھڈی گینگ“ گرفتار

ساہیوال (بیور ورپورٹ)پولیس تھانہ غلہ منڈی نے سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے بدنام زمانہ بین الاضلاعی ڈھڈی گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے لوٹا ہوا لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے۔


یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے ایک ملاقات بتائی۔انہوں نے کہاکہ جاوید اختر ڈھڈی گینگ کے ملزمان ریکی کرکے مختلف مقامات پر گھروں میں داخل ہوکر اور دن دیہاڑے شارع عام پر موٹرسائیکل اور نقدی وغیرہ چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے جن کی گرفتاری کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد حسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی انسپکٹر سردار محمد افضل ودیگر اہلکاران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے گینگ کے سرغنہ جاوید اور دیگر تین ساتھیوں وسیم اختر‘خلیل احمد اور بشیر احمد کو گرفتارکرلیا اور ان سے لوٹاہوا مال مسروقہ نقدی‘ طلائی زیورات اور موبائل فون کل مالیتی5لاکھ90ہزا رروپے اور 4پسٹل 30بور معہ متعد د گولیاں برآمدکرلیں جبکہ گینگ کے دیگر ملزمان بھی ٹریس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان ضلع ساہیوال میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے کئی وارداتوں کا انکشاف ہو گیاہے اور مزید انکشاف کی توقع ہے۔ انہوں نے پولیس ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کااعلان کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں