شام 7 بجے سے پہلے انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی عائد

اسلام آباد(ایس این این ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نے شام 7 بجے سے پہلے انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی عائد کردی ہے۔اسلام آباد میں چیئرمین پیمرا سے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کا شام 7 بجے سے پہلے اعلان کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین پیمرا سے ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے میڈیا کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے جب کہ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور 25 جولائی کو پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا، رجسٹرڈ ووٹر صبح 8 سے شام 6 بجے تک حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں