ساہیوال، بارش کے بعد شہر کی سڑکوں‌پر پانی، کاروبار ٹھپ

ساہیوال ( بیورورپورٹ)مون سون کی دوسری بارش کے بعد مختلف بازاروں ‘علاقوں اور گلی محلوں میں ندی نالوں کا منظر ‘ کارپوریشن عملہ‘ پانی نکالنے کے لئے متحرک ‘مختلف علاقوں میں شام گئے بھی پانی کھڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی دوسری بارش گزشتہ رات 12بجے کے بعد شروع ہوئی موسلا دھار بارش سے ساہیوال کے مختلف علاقوں‘ بازاروں اور گلی محلوں میں ندی نالوںکی طرح پانی بہنے لگا ۔ سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے بارشی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔عملہ صفائی دن بھر مختلف مقامات پر پانی نکالنے کیلئے متحرک رہا لیکن اس کے باوجود مختلف بازار ‘جی ٹی روڈ اور نشیبی علاقوں میں شام گئے بھی پانی کھڑا رہا۔ بارش سے سبزی وفروٹ منڈیوں میں کیچڑ امڈآیا اور بدبو اور تعفن اٹھتارہا جس کے باعث منڈیوں میں آنے والے مردوخوا تین انتہائی پریشان رہے۔ مختلف علاقوں میں آمدورفت متاثر ہونے سے تجارتی نظام بھی ٹھپ رہا جبکہ تاجر اپنی دوکانوں کے باہر بیٹھے گاہکوں کا انتظار کرتے رہے۔ لیاقت چوک سے گول چکر تک پانی کی سطح بلند ہونے سے موبائل مارکیٹ کا کام تقریبا بند رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں