ساہیوال ( بیورورپورٹ) بارش کے بعد چھتیں اوردیوارگرنے کے نتیجہ میں کمسن بچی سمیت 2افراد جاں بحق‘ ایک کمسن بچی سمیت چار افراد شدید زخمی ۔ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ رات شروع ہونے والی بارش کے بعد چھتیں اوردیوارگرنے کے چارواقعات ہوئے ہیں۔ جناح ٹائون ہڑپہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے بیس سالہ محمدناظم جاں بحق اورمحمدقاسم ‘محمدبلال حقیقی بھائی زخمی ہوئے ہیں۔ چک نمبر 60-61/G-D میں مکان کی دیوارگرنے سے یاسین کی پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوئی۔ میردادمعافی اولڈہڑپہ روڈ پر مکان کا برآمدہ گرنے سے 21سالہ امتیاز اور88/6-R میں مکان کی دیوارگرنے سے منیر کی 10سالہ بچی عشاء زخمی ہوئی۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کوطبی امداد دیکرشدیدزخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا۔
