پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی گرا دی گئی

اسلام آباد(ایس این این ) نگران حکومت نے پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی گرا دی ہے. بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے.اس طرح بجلی صارفین پر 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نرخوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں