ساہیوال، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

ساہیوال(ایس این این) کاؤنٹر ٹیرر ازم (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا. دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے. ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد اعظم اور غلام صدیق حساس اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے. سی ٹی ڈی نے یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی. دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا. گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں