مردان کا ٹیکسی ڈرائیور جو مریضوں کو مفت سروس فراہم کرتا ہے

اسلام آباد(ایس این این) آپ غریب ہیں یا مریض اوراسلام آباد میں ہیں. اپنی منزل پر پہنچنایا ہسپتال جانا چاہتے ہیں تو اسلام آباد میں مردان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے غریبوں اور مریضوں کے لیے فری ٹیکسی سروس کا آغاز کیا ہے. اس نوجوان کا آبائی علاقہ تو مہمند ایجنسی ہے مگر اس کا خاندان مردان میں آباد ہے. سات ماہ قبل جب وہ اسلام آباد آیا تو اس نے غریب مریضوں کو اسلام آباد میں خوار ہوتے دیکھا. اس نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ مریضوں، مزدوروں اور غربا کو فری ٹیکسی سروس فراہم کرے گا. وہ سات ماہ سے یہ انسانی خدمت کا فریضہ انجام دے رہا ہے. کے مطابق اس کا مقصد ان لوگوں‌کے ضمیر بیدار کرنا ہے جنھیں خدا نے دولت سے نواز رکھا ہے اور وہ ایسا فلاحی کام کرنے کی استطاعت ہونے کے باوجود عام آدمی کے لیے کچھ کرنے سے قاصر رہتے ہیں. آپ بھی اسلام آباد جائیں اور 0333-9887942 پر رابطہ کر کےعامر باچا نامی اس نوجوان سے ضرور ملیں اور اسے خراج تحسین پیش کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں