نیب کا پشاور ریپڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ

پشاور(ایس این این )‌ نیب کے چیئرمین نے پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کے خلاف عوامی شکایات پر منصوبے کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے. نیب ذرائع کے مطابقمنصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے، تاخیر کے ذمہ دار افراد کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، منصوبے کی لاگت کے لیے 49.36 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا جو بعد میں بڑھ کر 64 ارب روپے ہوگیا۔
چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کو انکوائری شروع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی سرمائے کے جائز استعمال کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب اپنا کام کرتا رہے گا۔ دوسری جانب پشاور میں نیب ریجنل بورڈ خیبر پختونخوا کے اجلاس میں نیب بیورو نے محکمہ جیل خانہ جات، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور بلدیاتی حکومت میں خرد برد اور کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں