آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی(ایس این این) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جب کہ 6 دہشت گردوں کو قید اور 1 ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کی بھی توثیق کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد شہریوں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں، سزائے موت پانے والے دہشت گرد 26 سویلین سمیت 34 افراد کے قتل میں ملوث تھے، جن میں 8 جوان اور 26 شہری شامل ہیں جب کہ دہشت گرد 133 افراد کو زخمی کرنے میں بھی ملوث تھے اور مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پر بھی حملہ کیا تھا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عاشق خان ،رشید، معراج، محمدرسول ، جنت کریم ،ابوبکر ،حیدرخان ،انور خان ،غلام الدین ،حبیب اورعبدالغفور شامل ہیں جب کہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پر بری کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں