بلاول بھٹو آج سے اندرون سندھ انتخابی مہم کا آغازکریں گے

کراچی (ایس.این.این) پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو آج سے اندرون سندھ انتخابی مہم کا آغازسندھ کے مشہور اور تاریخی شہر ٹھٹھہ سے کریں گے. کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری اپنے حواریوں کے ساتھ قافلے کی صورت میں بلاول سے سے انتخابی مہم کے لیے روانہ ہو گئے ہیں. اس قافلے میں تمام اہم سابق وزرا بھی شامل ہیں.یہ قافلہ اندرونَ سندھ مختلف شہروں کا دورہ کرے گا. بلاول بھٹو کا یہ قافلہ چار دن تک اندرون سندھ میں اپنی پارٹی اور انتخابی مہم کی تشہیر کرے گا. اس دورے میں مختلف لوگوں اور جیالوں سے ملاقات بھی کی جائے گی اور عوام کو ووٹ کے لیے راغب کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں