افغانستان میں سکھ بستی پر خود کش حملہ، 20 ہلاک

جلال آباد(ایس این این ) افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکھ بستی میں خودکش حملہ،حملے کے نتیجے میں 10 سکھ باشندوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔افغان خبر رساں اداروں کے مطابق جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں سکھوں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ ہوتے ہی سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملہ گورنر ہاؤس کے نزدیک ہوا ۔صوبائی گورنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خودکش تھا۔ذرائع کے مطابق سکھوں کا ایک وفد افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جارہا تھا۔افغانستان میں رہنے والے سکھوں پر ہونے والا یہ حملہ گزشتہ کئی دہائیوں کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں