سات سال تک وفاقی وزیر رہنے والوں کی کارکر دگی زیرو ہے: ندیم کامران

ساہیوال ( ایس این این) سابق صوبائی وزیر وامیدوار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 197 ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ ساہیوال میں شہر ی آبادیوں اور دیگر کالونیوں میں70فیصد ترقیاتی کام کرائے ہیں لیکن ڈیڑھ ماہ قبل سپریم کورٹ نے تمام ترقیاتی منصوبوں اورنوکریاں دینے پر پابندی عائد کردی جس کے باعث ساہیوال کے120 منصوبے تاخیر کاشکار ہوگئے ہیں جس میں 17منصوبے فتح شیر کالونی کے بھی شامل ہیں ۔ اگر عوام نے دوبارہ منتخب کیا تو فتح شیر کالونی کے کام ترجیحی بنیادوں پر کام کرانے کا وعدہ کرتاہوں۔ وہ یہاں مسلم لیگی راہنما چوہدری محمد ماجدعلی کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 7سال وفاقی وزیر رہنے والوں کی کارکردگی زیرو ہے انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی کے علاوہ کوئی میگا پروجیکٹ نہیں دیاجبکہ ہم نے میڈیکل کالج ‘ساہیوال یو نیورسٹی ‘قطب شہانہ پل سمیت مختلف میگا پراجیکٹس مکمل کرائے ہیں جبکہ متعدد میگا پروجیکٹس کی منظوری دلوائی ہے جو چند ماہ میں شروع ہوجائیں گے۔ امیدوار حلقہ این اے147 پیر سید عمران احمد شاہ نے کہاکہ نوازشریف کی پاکستان سے وفاؤں پر کوئی شک نہیں ۔ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو پہلا ایٹمی اسلامی ملک بنایا جس کی سزا بھی بھگتی ۔2013میں18-18 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی اب18منٹ بھی نہیں ملک کوروشن کیا‘ دہشتگردی سے نکالا ‘کراچی میں امن قائم کیا ‘ نوازشریف نے ڈالر کو استحکام دیا جو اب 130روپے تک جا پہنچاہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اب شیر پر مہر لگاکر مسلم لیگ ن کا کومیاب کرائیں گے تاکہ ملکی ترقی کا سفر جاری رہ سکے ۔ قبل ازیں چوہدری محمد ماجد علی نے کہاکہ نوازشریف نے حقیقی کارکنوں کو ٹکٹیں دیں کسی پیرا شوٹر کو نہیں ۔ عوام25جولائی کو شیر کوووٹ دیکر روشن پاکستان کی بنیاد رکھ کر ترقی کا سفر جاری وساری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں