تحریک لبیک نظام مصطفیٰﷺ نافذ کرے گی: خالدصدیق کامیانہ

ساہیوال ( ایس این این)تحریک لبیک یارسول اﷲ ؐ کے امیدوار حلقہ این اے 147 میاں خالد صدیق کامیانہ نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیاہے اور خداد داد سلطنت میں اسلامی قانون نافذ کرنے کیلئے تحریک لبیک یارسول اﷲ ؐجماعت کو سیاسی میدان میں اترنا پڑا۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان حاصل کرنے کے بعد آج تک تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے بینک بیلنس ‘بیرون ممالک جائیدادیں بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ختم نبوتؐ کی شق میں تبدیلی کرکے اپنا اصل چہرہ عوام کو دکھا دیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب مسلمان ہیں اور ہم سب کا ختم نبوت ؐپر ایمان ہے۔ حلقہ میں میرے مخالفین 10سال سے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں مگر آج تک شہر میں دین اسلام یا عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے پاس اب وقت ہے کہ وہ ختم نبوتؐ کے حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن کا بائیکاٹ کرکے ان سے بدلہ لیں۔ انشاء اﷲ تحریک لبیک یارسول اﷲ ؐ کامیاب ہوکر ساہیوال کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں