ڈاکوؤں کے خلاف مزاحمت پر ایک شخص زخمی

ساہیوال ( ایس این این) 2نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی کڑے چھین نوجوان کو فائر مار کر زخمی کرکے فرار ۔گجر چوک قریب 87/6Rروڈ پر ایک نوجوان نادر گجر اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘طلائی کڑے چھین لئے ۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائر مار کر نوجوان کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں