نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد(ایس این این) نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا. نئی قیمتوں کااطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔حکومتی حکم نامے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت اب 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 87.70 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 119.31 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 80.91 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں