ساہیوال میں ڈاکہ زنی کے واقعات

ساہیوال(ایس این این )ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات پاک ایونیو کالونی میںہو ئی یہاں علی زین بیرون بس اسٹینڈ سے موٹرسائیکل پر واپس اپنے گھرجارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون و نقدی 12ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔دوسری واردات 89/6-Rمیںہو ئی یہاں رضوان دستگیر اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھاکہ راستے میں شہزاد وغیرہ 3ملزمان نے اسلحہ کے زورپر رو ک لیا اور موٹرسائیکل نمبری 163/KWN ‘موبائل فون ونقدی کل مالیتی 50ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔تیسری واردات 92/9-Lمیںہو ئی یہاں محمد عثمان تنویرا حمد کے ہمراہ ٹرالہ نمبری8525/RiN پر جی ٹی روڈ پر جارہے تھے کہ راستے میں تین نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی8ہزارروپے موبائل فون اور قومی شناختی کارڈ چھین لیا۔ مزاحمت پر ملزمان نے تنویر احمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں