اسلام آباد(ایس این این) تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اسلامی عقائد کا مذاق اڑانے کی تما م حدیں پار کر ڈالیں. اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ایک تصویر جس میں انھوں نے نقلی داڑھی لگا رکھی ہے ،کہا گیا ہے کہ داڑھی مجھ پر جچ رہی ہے. اس ٹویٹ پر عوام نے انھیں آڑے ہاتھوںلیا ہے اور اپنے ری ٹویٹس میں غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ریحام خان کو کھری کھری کھری سنائی ہیں. تاہم جب ریحام خان سے اس ضمن میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت دعوت دی گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ نقاب نہیں کرسکتیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے انہیں ایک سیاسی جماعت نے شامل ہونے کا کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟ریحام نے فرضی داڑھی کے ساتھ اپنی ایڈٹ شدہ تصویر بھی شیئر کردی ساتھ ہی مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے‘۔ریحام خان کی جانب سے اس سیاسی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا جس نے انہیں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
So a while ago I was offered to join a party. I said I might not be able to cover my face but I could grow a beard..looks rather fetching on me. pic.twitter.com/URXyfJc0jL
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 29, 2018