امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کے والد انتقال کر گئے

لاس اینجلس(ایس این این) امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کے والد “جو جیکسن” 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے وہ ٹرمینل پینکریٹک کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ 26 جولائی 1928 کوپیدا ہوئے تھے. انہوں نے شادی 1949 میں کی۔ اور ساٹھ کی دہائی میں وہ اپنے بچوں کے میوزک گروپ میں بھی شامل رہے۔ “جو جیکسن” نے سوگوران میں 88 سالہ اہلیہ کیتھرین اور 9 بچوں کو چھوڑا ہے، جن میں 5 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔ “جو جیکسن کا انتقال اپنے بیٹے مائیکل جیکسن کی 9ویں برسی کے دو دن بعد ہوا۔ مائیکل جیکسن کے بھائی جرمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آخری وقت میں انکے والد ایک دم تنہا ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں