Featured Video Play Icon

ساہیوال، بارش کے بعد شہر دریا کی صورت اختیار کر گیا

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں گذشتہ دو روز کی بارش نے ٹی ایم اے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے. ساہیوال میں بارش کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالوں‌کی شکل اختیار کر چکی ہیں. بیرون لاری اڈہ پر جی ٹی روڈ دریا میں بدل چکی ہے. میونسپل کارپوریشن کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے. لاری اڈے میں کیچڑ ، غلاظت اور کوڑے کر کٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں. ہمارے نمائندے کے مطابق مال منڈی روڈ بھی بارش کے بعد دونوں اطراف سے زمین میں دھنس چکی ہے.

سیوریج کا پانی بھی بارش کے پانی کے ساتھ گلیوں میں جمع ہے. فرنیچر بازار اور گول چکر کے قریب واقع سڑکیں زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے راستے دلدل کی شکل اختیار کر گئے ہیں. سبزی منڈی، فروٹ منڈی، جوگی چوک، اندرون لاری اڈہ ، ماڈل بازار اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کے پانی نے سڑکوں‌کا ستیا ناس کر دیا ہے. شہر کی اس صورت حال کے باوجود بلدیہ کا عملہ چپ سادھے ہوئے ہے. عوام نے کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں