ساہیوال، ٹرانسفر کے باوجود سی ای او تعلیم سیٹ پر براجمان

ساہیوال(ایس این این) چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ساہیوال کی ہٹ دھرمی .ٹرانسفر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے. تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ریاض کا ٹرانسفر6 جون 2018ء کو ہوا تھا لیکن موصوف نے اسے دبائے رکھا جب بات عام لوگوں تک پہنچی تو سی ای او موقف لیا گیا. ان کا کہنا تھا کہ آرڈر تو سیکرٹری نے کئے تھے اب وہ نہیں رہے تو میں کیوں سیٹ چھوڑوں اور ڈی سی کی اتھارٹی نہیں کہ وہ آرڈر پر عمل کروا سکے ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ انہیں تو صرف دو ماہ ہوئے ہیں یہاں آئے ہوئے الیکشن کمیشن میرا تبادلہ کر ہی نہیں سکتا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن کو ساہیوال کی بڑی سیاسی شخصیت کی آشیر باد حاصل ہے اور ممکنہ طور پر الیکشن میں مطلوبہ نتائج کے لئے ان کو سیٹ پر براجمان رہنے کی ہدایات دی گئیں ہیں اس لئے وہ سیٹ نہیں چھوڑ رہے اور تمام سینئر افسران کو چکر دے رکھا ہے ،شہریوں نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں