میٹرک کے نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا جائے گا

ساہیوال(ایس این این) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 21 جولائی کو میٹرک سالانہ 2018ء کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ قبل ازیں میٹرک کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جانا تھا مگر بورڈز کمیٹی نے الیکشن کی وجہ سے نتائج 30 جولائی تک موخر کر دئیے تھے تاہم اب پھر نتائج کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔اب ساہیوال سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ 21 جولائی کو میٹرک سالانہ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں