پنجاب بھر میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی بند

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال، پاک پتن، اوکاڑہ،چشتیاں، بہاولنگر، پتوکی، فیصل آباد، لاہور، گجرات اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال میں آج دن بھر وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے.لاہور کے کئی علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کا سلسلہ بھی منقطع ہو گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں