امریکہ میں اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 ہلاک

ایناپولیس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے مقامی اخبار میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔اذرائع ابلاغ کے مطابق میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں ایک مقامی روزنامے ’’کیپٹل گزٹ‘‘ کے نیوز روم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بھی ہیں۔پولیس نے اخبار کا دفترسیل کرکے عمارت کی تلاشی لی اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں