ساہیوال، 14 خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ کیس نادرا کو بھجوا دئیے گئے

ساہیوال (ایس این این)محکمہ سوشل ویلفیئر نے خواجہ سراؤں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی مہم کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن میں 14خواجہ سراؤں کے کیسز نادرا کو بھجوادیئے ہیں -یہ بات ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید عملدار حسین شاہ نے ایک ملاقات میں بتائی -اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عباس بھی موجود تھے -انہو ں نے بتایا کہ اب تک 21خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن کو کارڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تا کہ جلد از جلد انہیں شناخت مل سکے -انہو ں نے کہا کہ عدالت عظمی کے حکم کے مطابق ڈویژن بھر میں تمام خواجہ سراؤں کا سروے مکمل کر لیا گیاہے اور جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی کوششوں سے کارڈ جاری کروائے جا رہے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں