ساہیوال، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فائرنگ سے 1 شخص زخمی

ساہیوال (ایس این این ) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 2فریقین کے درمیان جھگڑا‘فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی‘7ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق محلہ نور پارک کے رہائشی فاروق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کسی کی عیادت کیلئے گیا ہواتھا کہ وہاں ظہور وغیرہ آگئے جہاں دونوں فریقین کے تصادم کے نتیجہ میں فائرنگ سے فاروق شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے ہسپتال میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے مداخلت کرکے ایک ملزم کو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا جبکہ دیگر ملزمان فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے ظہور وغیرہ 7ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ دونوں فریقین کے درمیان پہلے ہی تنازعہ چل رہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں