ساہیوال، بس اور ٹرالر میں تصادم، 1 جاں بحق 19 زخمی

ساہیوال (بیور ورپورٹ) تیزرفتار بس کی ٹرالر سے ٹکر 1شخص جاں بحق‘19افراد شدید زخمی۔ 7زخمی ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق عارفوالہ سے لاہور جانے والی تیزرفتار اے سی بس ساہیوال عارفوالہ روڈ پر اڈہ شبیل کے قریب کھڑے ٹرالہ کے پیچھے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار فیصل آباد کے رہائشی کنڈیکٹر 44سالہ شخص محمد امجد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ19مسافر زخمی ہوئے۔ ریسکیو1122 کے عملہ نے طبی امداد دیکر 7شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاجہاں پر 2زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں