غلہ منڈی گودام سے نوجوان کی لاش برآمد

ساہیوال (بیورورپورٹ) غلہ گودام سے نوجوان نشئی کی نعش برآمد‘تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے پرانے غلہ گودام میں سے ایک نشئی علی حسن کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ متوفی کے سر پر چوٹ کا نشان ہے تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے کہ یہ قتل ہے یا طبی موت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں