ساہیوال: موسلا دھار بارش سے شہرمیں کیچڑ اور تعفن

ساہیوال (ایس این این ) ساہیوال اور گردونواح میں بارش کے نتیجہ میں مختلف نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا رہا‘بازاروں میں مختلف مقامات پر کھڑے پانی کو عملہ صفائی نے پانی نکال دیا۔ سبزی وفروٹ منڈیوں میں کیچڑا مڈآنے سے تعفن اٹھتا رہا اور منڈیوں میں خریدو فروخت کے لئے آنیوالے مردوخوا تین پریشان رہے۔ بعض مقامات پر پھسلن کے باعث موٹرسائیکل سوار گرتے رہے تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ بارش کے نتیجہ میں گرمی کازور ٹوٹ گیا لیکن حبس میں اضافہ ہوتارہا۔ دن بھر کبھی بادلوں اور کبھی سورج کا راج رہا تاہم شدید گرمی نہ ہونے سے شہریوں کوآمدورفت کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔لیاقت چوک سے گول چکر تک سڑک پر پانی کی موجودگی سے ٹریفک بھی بند رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں