ساہیوال، پٹھان برادری کی شیخ چوہان کو تعاون کی یقین دہانی

ساہیوال (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 197 حاجی شیخ محمد چوہان نے کہاہے کہ پٹھان برادری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے تلے آکر ملک سے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ دلانے کیلئے میرا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ پٹھان برادری سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوا م جاگ چکے ہیں وہ اب دھوکے با ز اور کرپٹ حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آنے والے ہیں۔ حکومت کے مزے لوٹنے والے اب حساب دینے سے کترا رہے ہیں۔ ساہیوال سے تھانہ کلچر اور سفارشی سیاست کا خاتمہ کرکے ہی دم لوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ہر سپاہی نے عزم کررکھاہے کہ وہ اپنے ملک اور شہر کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ تحریک انصاف ساہیوال کو پرامن شہر بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ساہیوال کے باسیوں کو فلاپ ترقیاتی پروجیکٹ دیکر مال بنایاہے مگر تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ساہیوال کو ترقی پذیر شہر بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں