خاور زبیر ویلفیئر ٹرسٹ سماجی بہبود کے لیے کوشاں ہے: اسلم قصوری

ساہیوال (ایس این این ) خاور زبیر ویلفیئر ٹرسٹ ساہیوال کے ڈویژنل انچارج محمد اسلم قصوری نے کہاہے کہ ٹرسٹ نے اپنے قیام سے ابتک سینکڑوں گمشدہ بچوں و ذہنی مریضوں کو مختلف ذرائع سے تلاش کرکے لواحقین کے سپرد کیا اور لاتعداد مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں امداد‘ادویات‘عینکوں ولینز کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاکستان کی جیلوں میں سزا پوری کرنے کے باوجود قید افراد کی رہائی کیلئے ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کے نتیجہ میں انسانی حقوق کے حوالہ سے حکومت نے بہتر اقدامات اٹھاتے ہوئے ججز کو اختیارات دیئے اور ججز نے جیلوں میں وزٹ کرکے ایسے قیدیوں کی رہائی کااہتمام کیا۔ٹرسٹ کی جدوجہد کے نتیجہ میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید نئی جیلیں تعمیر ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹرسٹ کی مسلسل کوشش سے حبیب آباد اوور ہیڈ برج‘ قطب شہانہ پل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ مشرف دور حکومت میں ٹرسٹ کے توجہ دلانے پر بھارتی جیلوں میں عرصہ دراز سے قید سینکڑوں قیدیوں کو رہائی ملی اور اس حوالہ سے دو طرفہ سرحدی قوانین کا نفاذ کیاگیا۔اب تک ہزاروں مستحق افراد اور بیوہ خواتین کو دفتری وقانونی امداد‘ ماہانہ راشن کی فراہمی‘ مستحق طلباء وطالبات کو کتب اور یونیفارم وغیرہ فراہم کرنے کے علاوہ ایسے افراد کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے بطور سوشل جسٹس قابل قبول فیصلے کردیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں