لاہور(ایس این این) شہباز شریف کے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سے رابطے. پارٹی میں واپس آنے پر اصرار، چوہدری نثار جلد پارٹی میں واپس آئیں گے. پارٹی ذرائع. تفصیل کے مطابق شہباز شریف نے لندن سے واپسی پر چوہدری نثار سے رابطہ کیا ہے. اس ضمن میں چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے. پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار جلد مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا حصہ ہوں گے. ذرائع کے مطابق دوسرے باغی رکن زعیم قادری کو لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. آج شہباز شریف کی صدارت میںہونے اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کی قومی اسمبلی کی ٹکٹس کا فیصلہ بھی کیا. حتمی ناموں کا اعلان آج شہباز شریف کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے کیا جائے گا.
