آپریشن رد الفساد، 6 دہشت گرد ہلاک، 2 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(ایس این این ) فوجی ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا کے گاؤں اسپینا میلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوجی آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوانوں حوالدارعبدالرزاق اور سپاہی ممتازحسین نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والےدہشت گرد افغانستان سے رابطے میں تھے، ہلاک دہشت گردوں سے جدید ہتھیار اور سراغ رسانی کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں