سرگودھا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

سرگودھا(ایس این این) سرگودھا میں بھلوال کے علاقہ 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا .مقتولین میں میاں، بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میں بھلوال کے علاقہ 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور 3 بچے شامل ہیں اور ان کی شناخت طفیل، مجیدہ بی بی، بیٹوں میں کاشف، ثمر اور بیٹی ثنا کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے ارشد نامی بچہ بھی زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو جائے واردات سے ایک پستول برآمد ہوا تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

2 تبصرے “سرگودھا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

اپنا تبصرہ بھیجیں