مقبوضہ کشمیر، بھارتی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید

اسلام آباد(ایس این این) کے ایم ایس کے کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے سری گفوارا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور گھرگھر تلاشی کے نام پر ایک مکان پر فائرنگ کردی جس کے باعث مالک مکان یوسف اور ان کی اہلیہ حفیظہ بیگم شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد یوسف دم توڑ گئے جب کہ حفیظہ بیگم کو سری نگر منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد میں ہی فائرنگ کے ایک واقعے میں کٹھ پتلی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے جس کے بعد بھارتی فوج نے ایک اور مکان کو تباہ اور 4 دیگر نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں