این اے 162، پی ٹی آئی کو جھٹکا، نذیر جٹ پیپلز پارٹی میں شامل

وہاڑی(ایس این این ) وہاڑی کے حلقہ این اے 162 سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا. تحریک انصاف کی طرف سے عائشہ نزیر جٹ نزیر جٹ اور عبدالحمید کی ٹکٹیں منسوخ کر نے پر نذٰر جٹ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے. پی پی کی جانب سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا. ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کےتین ٹکٹ ملنے کے باوجود نذیر جٹ نے اپنی دوسری بیٹی عارفہ جٹ کو NA163 سے PTI کے امیدوار اسحاق خاکوانی کے مقابلے میں آزاد کھڑا کر دیا تھا. جس پر مقامی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا. عمران خان نے اس پر جٹ فیملی کو دئیے گئے تمام ٹکٹ منسوخ کر دئیے جواب میں نذیر جٹ کا کہنا تھا کہ ٹکٹ مانگنے بنی گالہ نہیں جاؤں‌گا وہاں عمران خان نے مجھ سے بڑے کتے پال رکھے ہیں. ذرائع کے مطابق نذیر جٹ نے پی پی پی کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں