جہانگیر ترین اور شاہ محمود کی لفظی جنگ، الزامات کی بوچھاڑ

ملتان(اایس این این) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کا ایک دوسرے پر طنز، شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنما کے درمیان کھلی لفظی جنگ شروع ہو چکی ہے، تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے غصیلے انداز میں کہا کہ اس سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، جو شخص گیم میں ہی نہیں اس سے کیا مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا میں پاگل ہوں کیا جہانگرین ترین سے مقابلہ کروں گا، جو شخص الیکشن ہی نہیں لڑسکتا اسے سے کیسے مقابلہ کروں گا۔
جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے حلقے کے لوگوں کے تحفظات دور کریں جب کہ میں پی ٹی آئی میں بطور عام کارکن کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا، پارٹی کےساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں