ساہیوال، برکت ٹاؤن سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

ساہیوال (ایس این این )نامعلوم ملزمان نے نامعلوم خاتون کو تیزدھارآلہ سے قتل کرکے نعش برکت ٹاؤن میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق برکت ٹاؤن میں ایک نامعلوم خاتون کی نعش ملی ہے جس کی اطلاع ماسٹرجعفر نے پولیس کو دی جسے نامعلوم ملزمان نے تیزدھارآلہ سے قتل کیاہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں