ساہیوال،تیزرفتار کیری ڈبہ کی ٹکر سےنوجوا ن جاں بحق

ساہیوال (ایس این این ) تیزرفتار کیری ڈبہ کی موٹرسائیکل سوارسے ٹکر‘ نوجوا ن جاں بحق‘ بہنیں شدیدزخمی۔ تفصیلات کے مطابق بائی پاس پاکپتن روڈ پرتیزرفتارکیری ڈبہ نمبری 8508/LED کے ڈرائیور نے غفلت اورلاپرواہی سے چلاتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوارکوٹکردے ماری جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارعمرفاروق اوراس کی بہنیں شدیدزخمی ہوگئیں اورشدیدزخمی حالت میں عمرفاروق کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ڈرائیور ندیم شاہ کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 320 ت پ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں