ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتوں‌میں موبائل فون اور موٹر سائیکلز چوری

ساہیوال(ایس این این ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں‘نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون‘ نقدی‘طلائی زیورات اور 2موٹرسائیکلیں لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات 52/5-Lمیں دن کے وقت ہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان نے منظور الرحمن کے گھر پر دستک دی اور گیس کا بل چیک کرنے کے بہانے دروازہ کھلوا کر زبردستی گھرکے اندر داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں سے نقدی‘موبائل فون اورطلائی زیورات وغیرہ لے کر فرارہو گئے۔چوری کی وارداتوں طارق بن زیاد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے توقیر فضل کی موٹرسائیکل نمبری 5914/SLMمالیتی 108000گھر کے باہر سے‘ریلوے روڈ پر نامعلوم ملزمان نے نعمان خان کی موٹرسائیکل نمبری 9646/KTمالیتی 40ہزار دکان کے باہر سے اور سرکی بازار میں نامعلوم ملزمان نے عرفان علی کی جیب سے نقدی‘موبائل فون وغیرہ مالیتی 80ہزار روپے چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتوں‌میں موبائل فون اور موٹر سائیکلز چوری” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں